نگران وزیراعلیٰ کی فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ کی فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: Caretaker Chief Minister's directive to speed up work on public welfare projects

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے لاہو رمیں نکاسی آب کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔ لاہور کی سڑکوں پر بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے موثر نظام کا نہ ہونا قابل توجہ ہے۔ مال روڈ، ملتان روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور دیگر بڑی سڑکوں پر پانی کی فوری نکاسی میں کوتاہی نہ کی جائے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔ 

اجلاس میں لاہور کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، ایل ڈی اے اور سی بی ڈی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔