بابراعظم سب سے زیادہ کن باؤلرز کا شکار بنے؟

Jul 26, 2023 | 12:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل چھٹی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پرباتھ جےسوریا کا نشانہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر پرباتھ جےسوریا کا شکار بن گئے ہیں۔ اب کی بار بابراعظم ایک ہی باؤلر کے خلاف چھٹی مرتبہ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نےقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو 133 گیندوں کے دوران 6 مرتبہ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا نے 324 گیندوں پر 6 مرتبہ جبکہ آسٹریلیا کے ہی نتھین لائن نے 443 گیندوں پر 5 مرتبہ بابراعظم کا شکار کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جے سوریا نے 13 جبکہ دوسری اننگز میں 24 رنز پر اپنا شکار بنایا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کپتان 39 رنز بناکر انہی کا نشانہ بنے۔

مزیدخبریں