ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا اہم دورہ کریں گے

ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
کیپشن: Iranian Foreign Minister will pay an important visit to Pakistan next week

ایک نیوز: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان آئندہ ہفتے پاکستان کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ 2 روزہ ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ کی آمد 3 اگست کو متوقع ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ 3 اور 4 اگست کو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے ساتھ علاقائی صورتحال پر مشاورت کی جائیگی۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال خصوصی طور پر زیربحث آئیگی۔ 

ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں اور کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں۔ افغان امن و سلامتی کے لیے مشترکہ و علاقائی کوششوں پر بات چیت کی جائیگی۔ 

یاد رہے کہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران میں بھی افغانستان میں کالعدم گروہوں کے درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔ دورہ پاکستان کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر امیرعبدالہیان کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ دونوں وزرائےخارجہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کریں گے۔