عدالت کا شیخ دانش کے تشدد کا شکار میڈیکل طالبہ کا وائیوا ٹیسٹ لاہور میں لینے کا حکم

عدالت کا شیخ دانش کے تشدد کا شکار میڈیکل طالبہ کا وائیوا ٹیسٹ لاہور میں لینے کا حکم
کیپشن: The order of the court to take viva test of the medical student victim of Sheikh Danish's violence in Lahore

ایک نیوز: فیصل آباد میں شیخ دانش کے تشدد کا شکار میڈیکل کی طالبہ کی عدالت نے استدعا سن لی اور یونیورسٹی کو بڑا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں شیخ دانش کےتشدد کی شکار میڈیکل طالبہ خدیجہ غفور کےکیس کےسماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

متاثرہ طالبہ خدیجہ غفور کےوکیل آفتاب باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پرشیخ دانش کی جانب سے صلح کےلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ میڈیکل کی نجی یونیورسٹی انتظامیہ فیصل آباد کےسرمایہ داروں کےدباؤ میں ہے۔

انہوں نے مزید مؤقف بھی اپنایا کہ عدالتی حکم پر متاثرہ طالبہ ایم بی بی ایس کلاسز پڑھتی رہی اور فائنل ایئر کا تحریری امتحان بھی دےدیا۔ خدشہ ہے کہ خدیجہ غفور کو ذہنی اذیت دینے کےلئےجان بوجھ کر وائیوا ٹیسٹ میں فیل کردیاجائے گا۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو وائیوا ٹیسٹ لاہور میں لینے کا حکم دے۔ عدالت نے یو ایچ ایس کو متاثرہ طالبہ کا ایم بی بی ایس فائنل ائیر کا وائیوا ٹیسٹ لاہور میں لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔