رانگ پارکنگ پر گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم

Jul 26, 2023 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں رانگ پارکنگ کرنے والی  گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک سمیت دیگر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔عدالت نے ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف جرمانہ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے   رانگ پارکنگ کرنے والی  گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں،ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کیے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھے۔

عدالت نے کہا کہ سی بی ڈی ایڈ پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہورہا ہے ،اس معاملے پر انکوئری کرنے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے سی بی ڈی کے لیگل ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی ہے۔



مزیدخبریں