افواج پاکستان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل اشتہاری قرار

Jul 26, 2023 | 11:42 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو  افواجِ پاکستان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں شہبازگِل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس کی سماعت ہوئی، جج طاہرعباس سِپرا  نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت  نے شہباز گل کو افواجِ پاکستان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کےکیس میں عدم حاضری پر اشتہاری قرار دےدیا  ہے۔ عدالت نے  شہبازگِل کی جانب سےدونوں دائر درخواستیں بھی  مسترد کردی ہیں۔ایف آئی اے اور نادرہ نے شہبازگِل کی پراپرٹیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔

شہبازگِل نے کیس کی سماعت سیشن عدالت میں روکنے  اور بذریعہ ویڈیولنک حاضری لگانے کی درخواست عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔ شہبازگِل نے بیماری کی وجہ بتا کر عدالت سے ویڈیولنک کے ذریعے حاضری لگانے کی درخواست کی ۔جج طاہرعباس سِپرا  نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف اشتہاری کی کاروائی تب ہی منسوخ ہوتی جب ملزم ذاتی طور پر عدالت پیش ہو،شہبازگِل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئےتھے۔

جج طاہرعباس سِپرا  بے ریمارکس دیے کہ شہبازگِل نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیاہے،شہبازگِل کو ملک سے بھگا دیاگیاہے۔ ملزم کے وکیل نے جس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  شہبازگِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں، بھاگے نہیں ہیں۔ عدالت نے31 جولائی کو شہبازگِل کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزیدخبریں