ایک نیوز: ریسکیو1122نارووال کنٹرول روم میں گاؤں میعادی نانوں نزد ککے کے موڑمیں تقریبا 85,80 کے قریب پالتو جانور گاۓ اور بھینسیں دریائے راوی میں دلدلی جگہ پر پھنس گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنارووال انجینیئر نعیم اخترکے زیرقیادت ریسکیوٹیم کشتی پر دریائے راوی میں موقع پرپہنچے اورساتھ کشتی پرگاؤں کے 23 افرادکو بھی ساتھ لے گیاتاکہ گائے اور بھینسوں کوباحفاظت دلدلی زمین سے باہر نکالا میں مدد مل سکے ۔
ریسکیورزنے لوگوں کے ساتھ مل کر تقریباساڑھے پانچ گھنٹے میں تقریبا 85 بھینسوں اورگائے کو بحفاظت دریائے راوی کی دلدلی زمین سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔گاؤں کے 23 لوگوں کو دریا کے دوسرے کنارے لایاگیا،لوگوں نے ریسکیو 1122کے جوانوں کے کام کوبہت زیادہ سراہا اورریسکیو 1122زندہ باد کے نعرے لگائےاور کہاکہ ریسکیو ہی ایسا ادارہ ہے جوانسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کوبھی تحفظ فراہم کرتاہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-26/news-1690352476-5802.mp4