پاکستان میں آزادی صحافت پر تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

Jul 26, 2023 | 11:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ آزاد پریس اور معلومات کے حامل شہری کسی بھی ملک اور اس کے جمہوری مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں پاکستان میڈیا الیکٹرونک ریگو لیٹری اتھارٹی یا پیمرا کے ایک نئے بل کے بارے میں  سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد پریس اور معلومات کے حامل شہری کسی بھی ملک اور اس کے جمہوری مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان پٹیل نے کہا  کہ یہ درست ہے کہ ہم معمول کے مطابق دنیا بھر میں متعلقہ تمام لوگوں سے جن میں پاکستان کے عہدیدار بھی شامل ہیں، آزادی صحافت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ آزاد پریس اور معلومات کے حامل شہری کسی بھی ملک اور اس کے جمہوری مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق یہ نیا بل ڈس انفارمیشن کی نئی تعریف سے متعلق ہے اور اس بل پر پاکستان کے انسانی حقوق کمشن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مزیدخبریں