سیکیورٹی کمپنیوں کا اپنے گارڈز کی سپیشل برانچ سے تصدیق کرانا لازمی قرار

Jul 26, 2023 | 11:04 AM

ایک نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔ سیکورٹی کمپنیوں کا اپنے گارڈکی سپیشل برانچ سے تصدیق کرانا لازمی قراردے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔ سیکورٹی کمپنیوں کا اپنے گارڈکی سپیشل برانچ سے تصدیق کرانا لازمی قراردے دیا گیا۔ 

سیکیورٹی گارڈ کی متعلقہ ضلع کی سپیشل برانچ سے پندرہ ایام میں تصدیق کرنا ہوگی۔ سیکیورٹی گارڈ کی تصدیق شدہ انسٹی ٹیوٹ سے تربیت کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جس کی مدت صرف ایک سال کیلئے ہوگی۔ ہر سال سیکورٹی گارڈ کو ریفریش کورس کرانا ہوگا۔ 

ریفرش کورس کے بارے 30دنوں میں محکمہ داخلہ کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ ہر پندرہ دنوں بعد کمپنی ڈائریکٹرز،مقام،ملازمین، اسلحہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کرانا لازمی ہوگا۔ پنجاب میں سوا تین سو سے زائد سیکیورٹی کمپنیوں کو نئے قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں