ایک نیوز: سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے 25 کروڑ کی 141 کلو منشیات پکڑ لیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان پشاور سے منشیات لاہور لارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پکڑے جانے والے تین ملزم اے این ایف کے سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ جس کی شناخت صائم، محمد جاوید اور آسیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 141 کلو منشیات برآمد ہوئی جس میں 72 کلو چرس اور 69 کلو افیون شامل ہے۔
ملزمان علاقہ غیر سے چرس لا کر مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ اس منشیات کی مالیت تقریباً 25 کروڑ ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔