ایک نیوز: احمدپورشرقیہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ میں ڈکیتی مزاحمت پر گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فائرنگ سے والدین کا اکلوتا جوان بیٹا جاں بحق ہوگیا۔افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ بستی لاشاری میں پیش آیا۔
مقتول کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔