لانس نائیک معراج الدین مروت شہید کی مردانگی کو قوم کا سلام

Jul 26, 2023 | 10:43 AM

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔

تفصیلات کے مطابق لانس نائیک معراج الدین مروت بے باک، نڈر اور وطن پر مرمٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے۔ جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ 

لانس نائیک معراج الدین مروت شہید 3 جون 2023 کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ لانس نائیک معراج الدین مروت شہید کا تعلق ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑپور سے ہے۔

لانس نائیک معراج الدین مروت شہید نے سوگواران میں اہلیہ ،والدین اور 1 بیٹاچھوڑے۔ شہید کے ورثاء نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے اور ہم فخر کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے نے ملک اور اسلام کے لیئے جان کا نذرانہ پیش کیا”۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ “بچپن سے اسے فوج میں جانے کا شوق تھا، اللہ نے اس کا یہ شوق پورا کیا”۔ “ہماری بہت خدمت اور عزت کرتا تھا، ادب اور عزت تھی اس میں، سب کے ساتھ اس کا بہت اچھا تعلق تھا”۔ “رشتہ داروں کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا، جہاں بھی رہتا تھا لوگ اس کا ارمان کرتے تھے”۔

شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ “بہت اخلاق والا اور انسانیت سے بھرپور انسان تھا”۔ “سب گھر والوں کا، ماں باپ کا بہت خیال رکھتا تھا”۔ “بچپن سے اسے شوق تھا آرمی میں جانے کا، ابتدائی تعلیم حاصل کر کے اس نے آرمی جوائن کی”۔

شہید کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ “کھیلوں کی بات کریں تو کرکٹ اور والی بال کا بہت شوقین تھا، کرکٹ بہت شوق سے کھیلتا تھا”۔  “رشتہ داروں اور سب کے ساتھ بہت اخلاق سے پیش آتا تھا”۔

لانس نائیک معراج الدین مروت شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

مزیدخبریں