نجی فاؤنڈیشن کے تھیلسیمیا کے شکار بچوں کا جناح ہاؤس کا دورہ

نجی فاؤنڈیشن کے تھیلسیمیا کے شکار بچوں کا جناح ہاؤس کا دورہ
کیپشن: Thalassemia children of a private foundation visit Jinnah House

ایک نیوز: نجی فاؤنڈیشن کے تھیلسیمیا کے شکار بچوں نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار کی فلاحی تنظیم کے تھیلسیمیا کے شکار بچوں نے ڈائریکٹر کے ہمراہ جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر بچوں نے اپنے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا۔ بچوں نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بچوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "جتنی توڑ پھوڑ کی گئی اسے دیکھ کر ہم بہت شرمندہ ہیں کہ شرپسندوں نے جناح کے گھر کا کیا حال کردیا"۔ " پاک فوج کے جوانوں کو ہم اپنا ہیرو سمجھتے ہیں"۔

بچوں کا مزید کہنا تھا کہ "ہماری فاؤنڈیشن کے تمام بچے اپنی افواج کی ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں"۔ "پاک فوج کے غازی اور شہداء قوم کا فخر ہیں"۔ بچوں نے مطالبہ کیا کہ "9 مئی کی تباہ کاریوں اور جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کےتحت سخت سزا دی جائے"۔