اے این ایف کی کارروائی،راوی ٹول پلازہ پر گاڑی سے 120 کلو منشیات برآمد

Jul 26, 2023 | 10:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  راوی موٹر وے ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 28 کلو 800 گرام افیون برآمد کی ہے.

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز نمبر PK-181 کے ذریعے شارجہ جانے والےخیبر کےرہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا ہےملزم کے پیٹ سے 98 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں۔

اے این ایف نے راوی موٹر وے ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 28 کلو 800 گرام افیون برآمد کی ہے جس میں  راولپنڈی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-26/news-1690349272-4171.mp4

اے این ایف نے بند بوسن روڈ ملتان کے قریب ملتان کے رہائشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 4 پیکٹ افیون برآمد کی ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اُس کے گھر  میں بنے خفیہ خانے سے مزید 8 پیکٹ افیون برآمد ہو ئی ہے جس کے بعدملزم سے کُل 16 کلو 800 گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر PK-0279 کے ذریعے دوحہ جانے والےملتان کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 89 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں۔

اے این ایف نے جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کی ہیں جبکہ جتیک سٹاپ کوئٹہ کے قریب کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 1کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پاک افغان بارڈر چمن پرمنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، قلعہ عبداللہ کے رہائشی ملزم سے سے بھی 14400 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں