ایک نیوز:ٹریفک کا شور، چیختے چلاتے پڑوسیوں اور روزمرہ کے تھکا دینے والے معمولات کے دوران ہم میں سے بہت سے لوگ ان جھمیلوں سے دور کہیں پرسکون جگہ پر رہنے کے خواب دیکھتے ہونگے۔
اگرچہ دنیا سے کٹ کر الگ تھلگ کسی جگہ پر سیر و سیاحت کی خواہش معمول کی بات ہے لیکن کچھ لوگ اس خواہش کو مستقل حقیقت بنا لیتے ہیں جس کی چند مثالیں درج ذیل ہیں۔
1) کولوراڈو، امریکا: یہ ماربل نامی ایک چھوٹے سے قصبے جس کی آبادی 130 افراد پر مشتمل ہے، سے تھوڑی دوری پر ایلک پہاڑوں کے قریب میں واقع ہے۔
2) جیورجیا: خطے ایمیریٹی کے دور دراز مقام پر یہ تعمیر کی گئی ہے۔ چوٹی پر بنے اس چرچ تک پہنچنے کیلئے 20 منٹ تک سیڑھی چڑھنی پڑتی ہے۔
3) پرتگال: اس گھر کا نام کاسا ڈو پینیڈو ہے جسے Fafe نامی پہاڑی سلسلوں کے دامن میں 1974 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
4) اسکاٹ لینڈ: لہلہاتی شاداب زمین اور سرسبز پہاڑوں میں بنا یہ گھر گلینکو نامی علاقے میں واقع ہے۔
5) آئس لینڈ: جنوبی حصے میں واقع ایتلیوائی میں آخری بار لوگ 100 سال پہلے رہائش پذیر تھے۔ اب یہ علاقہ مکمل طور پر خالی ہے سوائے اس گھر کے۔
6) اٹلی: یہ تعمیر نہ صرف دنیا کے چند دور دراز مقام پر کی گئی ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کی انوکھی تعمیر بھی ہے۔ باقاعدہ ایک پہاڑ کے درمیان واقع یہ تعمیر شمالی اٹلی کے ٹرینٹو صوبے کی لینو نامی وادی میں ہے اور لیگو ڈی سان کولمبانو جھیل کے قریب ہے۔