امریکامیں شدیدگرمی ،چڑیاگھرکےجانوروں کیلئےہنگامی انتظامات مکمل

امریکامیں شدیدگرمی ،چڑیاگھرکےجانوروں کیلئےہنگامی انتظامات کرلئےگئے
کیپشن: Due to extreme heat in America, emergency arrangements were made for zoo animals

ایک نیوز: امریکا اس وقت شدید گرمی کی لیپٹ میں ہے۔ فینکس شہر مسلسل 20 روز سے گرمی کی لیپٹ میں ہے اور اوسط درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ اس گرمی سے جانوروں کو بچانے کیلئے ٹھنڈی مٹی، ایئرکنڈیشنر، پانی کے پائپ، برف اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق آرچی نامی یوریشیائی الو کے پنجرے میں شاور نما پائپ لگایا گیا ہے جو اطراف کو ٹھنڈا کرتا رہتا ہے۔ بندروں کے پنجروں میں برف رکھی گئی ہے اور گھوڑوں کو خاص مٹھاس میں ڈوبی ہوئی برف دی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ جگہ جگہ پنکھے لگائے گئے ہیں، عمارتوں کو ہنگامی طور پر ایئرکنڈیشنڈ کیا گیا ہے، ٹھنڈا رکھنے والے پیڈ، پائپ اور فوارے لگائے گئے ہیں۔ زائد جگہ پر تالاب بنا کر وہاں سرد پانی بھرا گیا ہے۔
ان میں گلاپاگوس کا قیمتی کچھوا، ایلوس بھی ہے جسے دن میں کئی مرتبہ نہلایا جارہا ہے۔ آرچی نامی الو کے پنجرے میں پھوار نما شاور نصب کیا گیا ہے۔ نایاب گھوڑوں کیلئے جگہ جگہ برف رکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھوڑے اس شدید گرمی میں بیمار یا موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بندروں کو جو پھل دیئے گئے ہیں انہیں پہلے فریج میں برف بنایا گیا ہے مثلاً انگور کو ڈیپ فریزر میں رکھ کر بندروں کو کھلائے جارہے ہیں تاکہ اندرونی درجہ حرارت کم ہوسکے۔