ایک نیوز:پشاورمیں سابق صوبائی وزیرشہرام خان ترکئی کےگھرپولیس کاچھاپا،رہنماپی ٹی آئی گھرپرموجودنہ ہونےکی وجہ سےگرفتاری سےبچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق پشاورمیں سابق صوبائی وزیرشاہرام خان ترکئی کےگھرپرصوابی پولیس نےچھاپا مارا،چھاپےکےوقت رہنماپی ٹی آئی گھرپرموجودنہ تھےجس سےوہ گرفتاری سےبچ گئے۔
شہرام خان ترکئی نےپیغام جاری کیاجس میں رہنماتحریک انصاف کاکہناتھاکہ صوابی میں میرےگھرپرآج رات پولیس نےچھاپا مارا،بڑی تعدادمیں پولیس اہلکارمیرےگھرترکئی ہاؤس پرآئےتھے۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کاشاہرام خان کےگھرپرچھاپےکی مذمت کرتےہوئےکہناتھاکہ آئی جی پولیس کواپنی ترجیحات کاتعین کرناچاہیے۔