ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ،حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی  

Jul 26, 2023 | 00:18 AM

ایک نیوز:ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی، اوپن کیٹیگری میں پاکستان کےعنایت اللہ تیسری پوزیشن پر رہے۔

امریکا میں ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، انھوں نے 24 میں سے 21 گیمز جیتے۔سنگاپور کے جرمی کھو دوسری، امریکا کے اسٹیفن کاس تیسرے نمبر پر رہے۔ یہ حماد ہادی کے اسکریبل کیریئر کا تیسرا انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔

 اوپن کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللہ تیسری پوزیشن پر رہے۔ عنایت نے 24 میں سے 15 میچز جیتے ہیں۔ پریمیئر ڈویژن کیٹیگری کے مقابلے کل ختم ہوں گے جس میں پاکستان کے وسیم کھتری ایکشن میں ہیں۔

مزیدخبریں