ایک نیوز نیوز: چودھری پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں پرویزالہٰی کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا ہے۔ جس میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویزالہٰی کے ووٹ بحال کردیے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔