ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ نے آج سنائے جانے والے مختصر فیصلے میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیدیا ہے جبکہ پرویزالہٰی کے ووٹ بحال کرکے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے کے فوری بعد ق لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد پرویزالہٰی کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے۔ جہاں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے متعدد رہنما بھی پرویزالہٰی کے گھر پہنچے اور انہیں پھولوں کا ہار پہنایا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-26/news-1658853520-7350.mp4