(ایک نیوز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اللہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے لیکن اقتدار نہ دے۔ انہوں نے ن لیگ کا تختہ الٹا اور دبئی روانہ ہوگئے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل استعفیٰ تھا لیکن یہ عدلیہ پر الزام عائد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی صرف 4 نشستیں ہیں جبکہ منحرف ارکان میں سے صرف ایک کامیاب ہوا ہے۔ اس وقت اداروں کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر فی الفور عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔