ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست گجرات میں جعلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں 28افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں 50 سے زائد افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان سب کی یہ حالت شراب پینے کے بعد ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 افراد پہنچنے پر دم توڑ چکے تھے جب کہ 30 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے ۔ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں شراب پینے سے اموات ہوئی ہیں وہاں شراب بنانے، بیچنے اور خریدنے پر پابندی عائد ہے۔ چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔