ایک نیوز نیوز: پنجاب میں ن لیگ کیلئے مشکلات مزید بڑھنے لگی۔ ن لیگ کی پنجاب اسمبلی سے ایک نشست خالی ہوگئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیاہے۔ کاشف محمود کو نااہلی کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاشف محمود کی کامیابی پر 7 اگست 2018 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ 2018 کے عام انتخابات میں کاشف محمود پی پی 241 بہاولنگر سے کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے 48 ہزار 543 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محمد مظفر خان نے 44 ہزار 184 ووٹ حاصل کیے تھے۔