سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ

Jul 26, 2022 | 18:14 PM

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ

(24نیوز) پاکستان میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 49 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 172 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی فی اونس قیمت 1718 ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں