ایک نیوز نیوز:نارتھ امریکا کے ڈیلاس لو فیلڈ ایئرپورٹ کی چھت پر خاتون کی جانب سے کئی گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد ایک افسر نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
ڈیلاس کے پولیس چیف ایڈی گارسیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو 11 بجے کے قریب ہوائی اڈے کے پاس اتارا گیا اور وہ ٹکٹنگ کاؤنٹر کے قریب باتھ روم میں داخل ہوئیں لیکن وہ باتھ روم سے کوئی اور لباس پہن کر باہر نکلیں۔ جس سے انہوں نے بندوق نکالی اور چھت پر کئی گولیاں چلائیں۔
پولیس چیف کے مطابق ان کا نشانہ کیا تھا کوئی نہیں جانتا۔ قریب ہی موجود ایک افسر نے خاتون کو گولی مار کر انہیں زخمی کر دیا اور حراست میں لے لیا۔ انہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایڈی گارسیا کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ میں مشتبہ خاتون کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے بعد میں خاتون کی شناخت 37 سالہ پورٹیا اوڈوفووا کے نام سے کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کیوں کی تھی۔