ترک نژاد برطانوی شہری توفن رولز رائس کمپنی کے نئے سربراہ منتخب

Jul 26, 2022 | 16:57 PM

Suhail Ahmad

 ایک نیوز نیوز:  ترک نژاد برطانوی  شہری توفن ایگنبلک کو رولز رائس ہولڈنگز کمپنی کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق برٹش پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو افسر اور ترک نژاد برطانوی  شہری توفن ایگنبلک کو دنیا کی مہنگی ترین کاریں اور طیاروں کے انجن تیار کرنے والی کمپنی رولز رائس کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا ہے وہ یکم جنوری 2023 کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ وارن ایسٹ کی جگہ سی او بنیں گے جو ریٹائر ہورہے ہیں ۔ ترک نژاد برطانوی  شہری توفن ایگنبلک انجنئیر ہیں اور 20 سال سے زیادہ تیل نکالنے والی کمپنیوں سے منسلک رہے ہیں 

مزیدخبریں