اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی ، عنایت اللہ لک نطر بند ی کیس میں اہم پیش رفت

Jul 26, 2022 | 16:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کی سیشن کورٹ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی عبوری درخواست ضمانت میں ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد عمر فاروق بھٹی نے کیس پر سماعت کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔  ملزم محمد خان بھٹی کی جانب سے فلک شیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے پولیس کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک رکھا ہےجبکہ پیر اشرف رسول کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی, فیصل حسین ڈاریکٹر پنجاب اسمبلی, عنایت لک سیکرٹری کوارڈینیشن اور عامر حبیب سپیشل سیکرٹری شامل ہیں عدالت نے تمام ملزمان کی 11 اگست تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

مزیدخبریں