ایک نیوز نیوز: پاکستان قومی ائیر لائن کے دو طیارے ایرانی فضا میں پرواز کے دوران تصادم سے بال بال بچ گئے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب پرواز کرتے ہوئے طیاروں کو ایک ہی روٹ اوربلندی پر پرواز کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن اطہر ہارون کا بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے دبئی جا رہا تھا جبکہ دوسرا طیارہ ایئر بس اے 320 جسے کیپٹن سمیع اللہ نے اڑایا تھا وہ دوحہ سے پشاور جا رہا تھا۔ دونوں طیارے مبینہ طور پر ایک دوسرے کے قریب آچکے تھے اس سے پہلے کہ ان میں سے ایک کو اوپر جانے کی ہدایت دی گئی اور دوسرے کو نیچے اترنے کا کہا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ایرانی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کومعاملے کی تحقیقات کے لیے لکھ رہے ہیں کیونکہ ایرانی اے ٹی سی نے طیارے کو غلط ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز PK-211، بوئنگ 777 کی اونچائی 35,000 فٹ تھی جب یہ پشاور جانے والی PIA کی PK-268, Airbus A320 کے قریب پہنچی جو 36,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہی تھی اور اسے 20,000 فٹ تک نیچے اترنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا۔ .
ترجمان نے وضاحت کی کہ ائیر بس بوئنگ 777 کی پرواز کے راستے میں آنے پر ٹریفک کنٹرول ایوائیڈ نس سسٹم (TCAS) نے دونوں طیاروں کا رہنمائی کرکے تصادم کو روک دیا تھا۔
یادرہے کہ تمام جدید مسافر طیارے TCAS نامی ایک سسٹم سے لیس ہوتے ہیں جو خود بخود دوسرے طیاروں کے TCAS کے ساتھ بات چیت کرکے ان کی رہنمائی کرتا ہے۔