ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا شیڈول جاری کردیاہے۔ کرکٹ سیزن کا آغاز نیشنل ٹی 20 کپ سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ینشنل ٹی 20 راولپنڈی اور ملتان میں 30 اگست سے 19 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ جس میں 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ 2سے 15 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ جس میں 30 میچز کھیلے جائیں گے۔
قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے 31 میچزپر منعقد ہوگی۔ اسی دوران ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیسٹ چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 23 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ جس میں 30 میچز کھیلے جائیں گے۔
سیزن کا اختتام پاکستان ون ڈے کپ سے ہوگا۔ پاکستان ون ڈے کپ 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 33 میچز پر مشتمل ہو گا۔ اسی دوران کرکٹ ایسوسی ایشنز سیکنڈ الیون ٹیموں کا چیلنج 10 سے 29 دسمبر تک کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ 30 اگست سے 3 جنوری تک جاری رہنے والے 127 دنوں پر مشتمل اس سیزن میں کل 187 میچز کھیلے جائیں گے۔
???? PCB unveils 2022-23 men’s domestic cricket season schedule ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2022
More details ➡️ https://t.co/FQwF8VHBGq#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/Ih3gUppGWL
Salient features of the 1️⃣8️⃣7️⃣-match, six senior events schedule for the domestic season 2022-23 ⤵️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2022
More details ➡️ https://t.co/FQwF8VHBGq#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/n2nEBWM7ZF