سپریم کورٹ، ججز تقرری معاملہ،جسٹس قاضی فائزعیسی نے پھر خط لکھ دیا

 جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر
کیپشن: جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر
سورس: google

ایک نیوز نیوز: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے پہلے مل بیٹھ کر طے کرنا ہوگا آگے کیسے بڑھنا ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سینیئر ججز کو بائی پاس کرنے سے پہلے چیف جسٹس کی نامزدگی کے طریقہ کار کو زیر غور لایا جائے۔ سپریم کورٹ کا موسٹ سینئر جج ججز کی نامزدگی کا طریقہ کار طے کرنے میں ناکام رہا ہے۔ 

خط میں مزید کہا گیا چیف جسٹس  کی طرف سے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جلد بازی سوالیہ نشان ہے۔ چیف جسٹس چاہتے ہیں2347  دستاویز کا ایک ہفتے میں جائزہ لیا جائے۔ یہ دستاویزات ابھی تک مجھے فراہم ہی نہیں کی گئی۔ یہ دستاویزات نہ مجھے کورئیر کیے گئے نہ ایمبیسی کے زریعے بھجوائے گئے ۔ واٹس ایپ کے زریعے یہ ہزاروں دستاویزات مجھے بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ واٹس ایپ کے زریعے مجھے صرف 14 صفحات تک رسائی ملی جو پڑھے نہیں جا سکتے۔