شہر قائد میں بارش، بڑی مارکیٹیں بند

HEAVY RAIN SPELL EXPECTED
کیپشن: KARACHI WEATHER
سورس: google

ایک نیوز نیوز: شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ صدر سمیت کئی علاقوں میں بڑی مارکیٹیں اب تک نہیں کھل سکی ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق نیا مون سون سسٹم سندھ بھر میں بڑے پیمانے پرموسلادھار بارش کا باعث بنا۔ اس سسٹم کے زیر اثر آج اور کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی  بارش کا امکان برقرار رہے گا۔ جبکہ چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ تھرپارکر،عمرکوٹ،میرپورخاص،بدین،ٹھٹھ،سجاول،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار،حیدرآباد،مٹیاری،سانگھڑ،نواب سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،دادو،جامشورو،شکارپور،قمبرشہدادکوٹ،گھوٹکی، شاہ،خیرپور اورکشمور میں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس موسمی نظام کے زیراثرکراچی،حیدرآباد،مٹیاری،ٹھٹھ،سجاول،بدین،

میرپورخاص،عمرکوٹ،تھرپارکر،سانگھڑ،نواب شاہ،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد، خان،دادو،جامشورو،قمبرشہدادکوٹ،لاڑکانہ اورسکھرمیں موسلادھارتیزبارش کے نتیجے میں شہری علاقوں میں سیلاب جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ 

مسلسل شدید بارشیں حب ڈیم پردباوپیداکرسکتی ہے۔ دباو کے سبب دادو،جامشورو اورنشیبی علاقوں میں سیلابی ریلاآنے کا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کردی گئی ہے۔ یہ کم دباو بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-26/news-1658819845-2677.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-26/news-1658824049-1618.mp4