لاہورائیرپورٹ پر اترنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا 

saudi air line flight delayed
کیپشن: saudi air
سورس: bureau lahore

 نصیر واہگہ: سعودی ائرلائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پرواز ایس وی 3734 لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کررہی تھی۔ خصوصی ٹیم نے جہاز کا معائنہ  شروع کردیا ہے  جو تقریبا دوگھنٹے  جاری رہے گا ۔جہاز کم ازکم دو گھنٹوں کی  تاخیر سے ہی اگلی منزل کے لئے جا سکے گا۔ یادرہےلاہور ائرپورٹ پرندوں کی وجہ سے صبح 5بجے سے صبح 8 بجے تک پروازوں کے لئے بند رکھا جارہا ہے۔