روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

Jul 26, 2022 | 11:35 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ڈالر کی اونچی پروان جاری ہے۔ ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔  

انٹر بینک میں ڈالر 3روپے 12پیسے مہنگا ہو کر 233روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 235 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ امریکی کرنسی کے مقابلہ میں روپے کی مسلسل بے قدری کی وجہ سیاسی عدم استحکام بتایا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز میں ہی 41 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج 39 ہزار 308 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔  

سیا سی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قیمت مزید اوپر جانے کا خدشہ ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی دیکھی جا سکتی ہے۔ جب تک سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہو جاتا تب تک ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا مشکل ہے۔

مزیدخبریں