ایک نیوز نیوز: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدالت پر گزشتہ روز دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ن لیگ قانون اور اداروں کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کےلیے استعمال کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا شریف خاندان نے ہمیشہ عدالتوں اور قانون کو گھر کی لونڈی سمجھا۔ یہ پیسے ،دھونس اور دھمکی سے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا پروڈکشن ہاوس ہے اور یہ اپنے مقصد کےلیے ویڈیو استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا احتساب ہو۔ ان پر عدم اعتماد کی وجہ سے آئی ایم ایف پلان میں تاخیر ہوئی۔ ہمیں حکومت سے چھٹکارا حاصل کرناہے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کیس میں فل بینچ بننے کی ضرورت ہی نہیں
ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ساری قوتیں ایک طرف اور پی ٹی آئی دوسری طرف ہو۔ عمران خان کے نظریے کو ووٹ پڑا ہے۔ عمران خان کے تاریخ جلسے ہوئے، ووٹ دے کر عوام نے جتوایا۔ انہوں نے پیسے چلانے کی کوشش، غیر آئینی رولنگ دی گئی