جرمنی کی ملائکہ میہامبو نے پھر لانگ جمپ کی ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

Jul 26, 2022 | 10:53 AM

 ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست اوریگون کے شہر یوجین میں ہونے والی ایتھلیٹکس کی عالمی چیمپیئن شپ  میں جرمنی کی ورلڈ لانگ جمپ چیمپیئن ملائکہ میہامبو اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب رہیں

میہامبو نے شام 7.12 میٹر لمبی چھلانگ لگا کر نہ صرف ایک بار پھر اپنے لیے عالمی چیمپیئن کے طور پر گولڈ میڈل کو یقینی بنایا بلکہ وہ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔

ملائکہ میہامبو کو جرمنی میں سال رواں کی سب سے بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز بھی ملا تھا۔ انہوں نے یوجین میں لانگ جمپ کے فائنل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر نائیجریا کی ایتھلیٹ ایزے برومبے رہیں، جنہوں نے 7.02 میٹر لمبی چھلانگ لگائی، ان کے بعد تیسرے نمبر پر برازیل کی ایتھلیٹ لیٹیسیا اورو میلو رہیں، جنہوں نے 6.89 میٹر لمبی چھلانگ لگائی۔

ملائکہ میہامبو 2018ء میں برلن میں  ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں اپنی فتح کے بعد سے اب تک آؤٹ ڈور ہونے والے تمام بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں ناقابل شکست رہی ہیں۔

مزیدخبریں