حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

Jul 26, 2021 | 19:15 PM

admin
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد کی شرح برقرار ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 8جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 0.20 فیصد کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا، ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 16.40 فیصد کردی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیژل پر سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد ، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیژل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20فیصد برقرار رکھی تھی۔



مزیدخبریں