کوئٹہ :سیکورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ

Jan 26, 2024 | 21:32 PM

ویب ڈیسک :کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذکردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان بلوچستان حکومت جان اچکزئی  نے کہا کہ  کوئٹہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی احکامات کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی گئی  ہے،  کوئٹہ میں آئندہ دو ہفتے تک عوامی اجتماعات کی ممانعت ہوگی،  تمام متعلقہ حکام کو امن عامہ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ انتخابی ریلی سمیت کسی بھی عوامی اجتماع کیلئے ڈی سی سے اجازت لینا ضروری ہے،  امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں