پی پی 160:مسز ملک اسد کھوکھر کی بوستان اور مصطفی کالونی  آمد، اہلیان حلقہ کا حمایت کا اعلان  

Jan 26, 2024 | 20:02 PM

ویب ڈیسک :پی پی 160 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی انتخابی مہم جاری ، مسز ملک اسد کھوکھر کی بوستان اور مصطفی کالونی  آمد انتخابی کارنر میٹنگ میں اہلیان حلقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ملک اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد کھوکھر کی انتخابی مہم جاری ہے پی پی 160 بوستان اور مصطفی کالونی میں انتخابی کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا کارنر  میٹنگ میں مسز ملک اسد علی کھوکھر   کی شرکت کارنر میٹنگ میں پی پی 160 ن لیگ صدر سمیرا رائے سمیت  خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی  اہلیان حلقہ کی جانب سے مسز ملک اسد علی کھوکھر کا پرتپاک استقبال کیا ووٹر سپورٹرز  اور اہلیان حلقہ نے ملک اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر مسز ملک اسد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں انشاءاللہ جیت کر  آئندہ بھی حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرینگے  ہمارا مقصد حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے مسز ملک اسد علی کھوکھر نے مزید کہا کہ  پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے ملک اسد علی کھوکھر جیت کر اسمبلی آپ کی آواز بنیں گے اس حلقہ کو ماڈل حلقہ بنائیں گے آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کریں گے۔

مزیدخبریں