پی پی 160  سے   ن لیگ کے نامزد امیدوار ملک اسد کھوکھر کی انتخابی مہم ، پرتپاک استقبال

Jan 26, 2024 | 19:50 PM

ویب ڈیسک :پی پی 160  سے  مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی انتخابی مہم جاری  ہے ،ملک اسد کھوکھر اورامیدوار قومی اسمبلی عطا اللہ تارڑ کی بوستان کالونی  میں آمد  ورکر کنونشن میں شرکت کارنر میتنگ آمد پر ووٹر اور سپورٹر کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پی پی 160 سے لیگی امیدوار ملک اسد کھوکھر اور عطا تارڑ کی ڈور ٹو ڈور  انتخابی مہم جاری ہے ملک اسد کھوکھر حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ملک اسد کھوکھر کی بوستان کالونی  میں آمد ورکر کنونشن میں شرکت کی ووٹر اور سپورٹر نے ساتھوں کے ہمراہ ملک اسد کھوکھر اورعطا اللہ تارڑ کی ھمایت کا اعلان کیا۔ اہلیان حلقہ کے ورکرز کی  جانب سے پرتپاک استقبال کیا  اس موقع پر  ملک اسد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں میرا ماضی گواہ ہے کہ میرا منشور ہی عوامی خدمت ہے میرا حلقہ  میرا گھر ہے  آئندہ بھی حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرینگے  ہمارا مقصد حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے

 ملک اسد علی کھوکھر نے مزید کہا کہ  پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے  آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہونگے مسلم لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن ملک ک بھاگ دوڑ سنبھالیں گے آپ کے تمام مسائل حل کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے حلقہ میں 80 فیصد کام کروائے اور آئندہ جیت باقی رہ جانے والے کام بھی مکمل کرینگے دوسری جانب عطااللہ تارڑ نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جیت کر حلقہ کو ماڈل حلقہ بنائیں گے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنائیں گے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیرو ترقی کا بیڑا اٹھا یا ہے نقالوں سے ہوشیار رہیں ووٹ شیر کو دیں۔

مزیدخبریں