ویب ڈیسک :اسلام آباد پولیس نے جنرل الیکشن کے لیے 30کروڑ روپے مانگ لیے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے، فیول اور رینٹل گاڑیوں کی مد میں فنڈ خرچ ہوگا، 28مارچ کے سیاسی پرتشدد مظاہرے اور احتجاج کے دوران 17گاڑیوں کو جلایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ،اسلام آباد پولیس کو نارمل حالات میں 75چھوٹی بڑی گاڑیوں کی ضرورت ہے الیکشن میں یہ ڈیمانڈ بڑھ جاتی یے انتخابات کی مانیٹرنگ کی کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کو سینیئر افسر دیکھے گا۔