پی ٹی آئی کے پیغام سےمیرا کوئی تعلق نہیں ہے،حباءفواد

Jan 26, 2024 | 15:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے، ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی جارہی،مجھے اور فواد چوہدری کو سازش کے تحت الیکشن سے ہٹا دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے جو پیغام لوگوں کو دیا اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ووٹ دینا میرا آئینی حق ہے اس کا استعمال میں بہتر طریقے سے کروں گی۔اب دیکھنا ہے کہ 8 فروری کو کس کی حکومت ہو گی، بظاہر الیکشن ن لیگ کا لگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد نےاڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ن لیگ کے جلسے ہر طرف ہو رہے ہیں لیکن ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔ جن لوگوں نے جلسے کرنے ہیں ان کو پیغام ہے قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ پہلے دن سے کہا تھا کہ فواد چوہدری کی کیمپن میں خود کروں گی۔میں نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کی جگہ کوئی الیکشن نہیں لڑے گا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد نے کہا کہ رہائی کے بعد فواد چوہدری فیصلہ کریں گے وہ کس جماعت میں جانا چاہتے ہیں، میں فواد چوہدری کے کہنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے آئی تھی، فواد چوہدری پر جو بھی کیسسز بنے وہ ان کی جماعت کی وجہ سے بنے۔ فواد چوہدری کے خلاف کوئی بھی کیس ذاتی نہیں ہے۔ فواد چوہدری کور کمیٹی کا حصہ تھے اور وہ ہی بیانیہ لے کر چلے۔ یک طرفہ الیکشن ہے، ہمارا کس جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ چاہتے ہیں جو بھی حکومت آئے وہ پاکستان کے لیے اچھا سوچے اور اچھا کرے۔

مزیدخبریں