ایک نیوز: ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا, کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا,اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر لبریشن سیل نے مشترکہ طور پر کیا مظاہرین نے, کشمیر کے پرچم, سیاہ جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے, مظاہرے کی قیادت کنوینر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے کی اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
مظاہرین سے خطاب میں کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے وحشیانہ حربے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
محمواحمود ساغر نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
راجہ فارق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دیگر مقررین نے واضح کیا کہ بھارت نے کبھی بھی جمہوریت اور عوامی رائے عامہ کا احترام نہیں کیا بھارت کو مقبوضہ جموں میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔