ویب ڈیسک:پاکستان میوزک انڈسٹری کےگلوکاربلال سعیدنےدوران کنسرٹ مداحوں کومائیک دےمارا جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں دیکھاجاسکتاہےکہ گلوکاربلال سعیداسٹیج پرگاناگارہےہوتےہیں کےاس دوران مداحوں کی جانب غصےسےمائیک پھینک دیتے ہیں۔
Bilal Saeed gets angry at a concert n throws his mic. pic.twitter.com/nQY90JgWjT
— Taimoor Zaman (@taimoorze) January 24, 2024
ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ بلال سعید اپنا پُرانا گانا ‘کو کو تو میری جانا’ گا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک وہ غصے سے بھڑک اُٹھتے ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے حاضرین کی جانب دے مارتے ہیں۔
بلال سعید حاضرین کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، گلوکار کو اسٹیج سے جاتا دیکھ کر حاضرین میں موجود ایک مداح کہتا ہے کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘۔
دوسری جانب ابھی تک بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔