بابراعظم سےآٹوگراف لینےوالی لڑکی کےسوشل میڈیاپرچرچے

بابراعظم سےآٹوگراف لینےوالی لڑکی کےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: Discussions on the social media of the girl who took autograph from Babar Azam

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ2024 کے دوران پاکستانی کھلاڑی بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں دیکھاجاسکتاہےکہ بابراعظم کی مداح لڑکی قومی کرکٹرسےآٹوگراف لینےکےبعدبہت خوش نظرآتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم بس میں سوار ہونے لگتے ہیں کہ شائقین میں سے ایک لڑکی آٹوگراف مانگتی ہے جس پر بابراعظم لڑکی کو بس کے اندر بلاتے ہیں۔
شائقین کے درمیان کھڑی لڑکی سیکیورٹی کی اجازت سے بس کے اندر داخل ہوتی ہے جہاں بابراعظم لڑکی سے ملاقات کرکے اپنا آٹوگراف دیتے ہیں جس پر وہ بہت خوش ہوتی ہے۔
لڑکی بس سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بہت خوش نظر آتی ہے اور بابراعظم کے آٹوگراف کو زندگی کا ایک قیمتی لمحہ قرار دیتی ہے۔
واضح رہے کہ بی پی ایل میں بابراعظم رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آخری میچ میں بابراعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔