ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئےجبکہ خاتون سمیت دوبچےجھلس کرزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی شہری اپنی فیملی کےہمراہ دبئی میں ایک گھرمیں مقیم تھا کہ اچانک آگ لگ گئی جس نےدیکھتے ہی دیکھتےپورےگھرکواپنی لپیٹ میں لےلیا۔
پاکستانی شہری عمران خان اور اس کی 11سالہ بیٹی افسوس ناک واقعے میں جاں بحق جبکہ اہلیہ اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوئے، زخمیوں کو قاسمیہ ہسپتال شارجہ کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے مذکورہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور بیان میں بتایا گیا کہ آزمائش اور غم کی گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور قونصل جنرل اس کمپنی سے رابطے میں ہیں جہاں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی مدد یقینی بنائی جارہی ہے۔