ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے پیپلزپارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا۔
سابق وزیرقانون رانا ثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بعض آزاد اُمیدواروں کو فنڈ کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کا زیادہ تر ووٹ پی ٹی آئی کے پاس گیا ہے، اس ووٹر کو متاثر کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کیخلاف بات کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ 9 مئی کے کرداروں کو بھولنے کو تیار ہے نہ معاف کرنے کو، پنجاب میں پی ٹی آئی کا ووٹر موجود نہیں۔
راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آزاد اُمیدواروں سے پکی بات کی ہوئی ہے، بلاول بھٹو خود آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگادیا۔