چودھری پرویز الہٰی نے فواد چودھری سے متعلق گفتگو پر معذرت کر لی

Jan 26, 2023 | 23:43 PM

 ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی رہنما تحریک انصاف فواد چودھری سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آ گئی جس پر انہو ں نے معذرت کرلی۔

آڈیو میں پرویزالہٰی کی کسی شخص سے فواد چودھری سے متعلق گفتگو  ہوئی۔

خیر خیریت ہے؟چودھری پرویزالہٰی کی مبینہ گفتگو

دوسرے شخص نے کہا بالکل ٹھیک آپ سنائیں، آپ کا حال چال پوچھنا تھا۔

پرویز الٰہی نے کہا ہاں جی شکر ہے ، کام ٹھیک جا رہا ہے۔فواد چودھری کو صبح 5 بجے لیٹ پکڑا ۔ایک ماہ پہلے فواد چودھری کو پکڑ لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔

دوسرے شخص نے کہا صحیح بات ہے ، بالکل ٹھیک  کہا ۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم پر زور ڈالا جا  رہا تھا، فواد کو پکڑتے تو اسمبلیاں بچ جاتیں۔

دوسرے شخص نے کہا کہ ہاں پہلے پکڑ لیتے تو آسانی ہو جاتی۔

دریں اثنا(ق) لیگ کے رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آج تقریر کے دوران فواد چودھری سے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے چودھری پرویز الہٰی نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے تین، چار لوگوں میں سے ایک بندے کو پکڑا گیا اگر اس کو پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔

مزیدخبریں