جج کو دھمکی دینے کا کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور  

Jan 26, 2023 | 23:25 PM

ایک نیوز :  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت13 فروری تک ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ عدالت نے دو روز قبل عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

مزیدخبریں