بغاوت پراکسانے کا کیس،فواد چودھری کو کل عدالت پیش کیا جائے گا

Jan 26, 2023 | 23:18 PM

ایک نیوز :رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 2روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرکل (بروز جمعہ) عدالت پیش کاجائے گا۔

واضح رہے کہ پولیس نے بغاوت پراکسانے کے کیس میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا بیان بھی قلمبند کر لیا ۔پولیس 2روز کی مکمل تفتیش سے عدالت کو آگاہ کرے گی۔

پولیس نے فواد چودھری کو 25جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں