ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ 2018ء کا الیکشن کس نے چوری کیا اس حقیقت سے پردہ اٹھنا چاہئے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ہم سیاست نہیں بلکہ حق کی بات کرتے ہیں، مریم نواز سے ایئر پورٹ پر عہد لیں گے ان کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔
پنجابی میں خطاب کرتے ہوئےکیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ایویں اسیں نعرہ لگاتے ہیں اک واری فیر شیر، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرے اور مشرف ملک کے ساتھ غداری کرے فیر کی فائدہ اک واری فیر شیر دا، اس دفعہ شیرسب کو پکڑے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ولیوں کی خیرات ہے۔ایٹمی پاکستان بنایا۔ جب نوازشریف کو پاکستان ملا تو سندھ، بلوچستان پروان چڑھا، جب ملک ترقی کر رہا تھا تو نوازشریف کو سازش کے ذریعے روکا گیا۔